ہنگو،ہائی سکول ٹل کی باسکٹ بال ٹیم نے انٹر سکولز ٹورنا منٹ کے پی کی چیمپین بن گئی

جمعرات 10 جنوری 2019 17:57

ہنگو،ہائی سکول ٹل کی باسکٹ بال ٹیم نے انٹر سکولز ٹورنا منٹ کے پی کی چیمپین بن گئی
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول ٹل کی باسکٹ بال ٹیم انٹر سکولز ٹورنا منٹ کے پی کے کی چیمپین بن گئی،صوبائی سطح پر ٹل کی ٹیم کی کامیابی ایک منفرد اعزاز ہے ۔ٹل اور ہنگو میں کرکٹ ،فٹ بال ،والی بال اور باسکٹ بال کی اکیڈمیاں قائم کر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے ۔کھیلوں کا فروغ امن اور مقابلے کے رجحان کے فروغ کا موئثر ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہنگو محمد نوید نے صوبائی سطح پر باسکٹ بال کی چیمپین گورنمنٹ ہائی سکول ٹل کی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل اے سی محمد علی شاہ اور پرنسپل لعل باز خان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد نوید نے صوبائی چیمپین ٹیم کے کوچ اشفاق کو دس ہزار روپے کا چیک دیتے ہوئے ٹل باسکٹ ٹیم اکیڈمی کی ذمہ داریاں بھی کوچ اشفاق کو سونپ دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹر سکولز گیمز میں گورنمنٹ ہائی سکول کی باسکٹ بال ٹیم نے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ثابت کیا ہے کہ ہنگو کی نئی نسل بے پناہ ٹیلنٹ کی حامل ہے اور ذرا سی توجہ اور رہنمائی ہنگو سے ہر کھیل کے لیے بہترین کھلاڑی منظر پر لا سکتی ہے۔محمد نوید نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس جنید خان اور ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایات پر ہنگو میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وہ عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہنگو میں والی بال،فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی اکیڈمیاں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے فضا ساز گار اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد نوید نے کھلاڑیوں اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مندانہ سوچ اور مقابلے کے رجحان کو اجاگر کرتے ہیں اور ہم برداشت اور ایک دوسرے کے حق کو تسکیم کرنے کے ظرف کی آبیاری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کو کھیلوں کے لحاظ سے صوبے بھر میں منفرد مقام دلانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جاے گی اور وہ ہر فورم پر کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائء کے حامل اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں