ہنگو، باسکٹ بال کپ فائنل، اشفاق کلب ٹل کو گورنمنٹ ہائی سکول ٹل نے شکست دے دی

پیر 22 اپریل 2019 17:09

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل مبشر ندیم کے زیر نگرانی باسکٹ بال کپ اختتام پذیر۔فائنل میں اشفاق کلب ٹل کو گورنمنٹ ہائی سکول ٹل نے ہرایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ٹل سکاؤٹس کے لیفٹنٹ کرنل نوید عباس تھے۔اس موقع پر 153 ونگ کے کپٹن آسدخان،صوبیدار میجر شاد خان،مقدر خٹک اور ٹل سمیت قبائلی عوام فائنل میچ دیکھنے کے لئے گراونڈ میں موجود تھے۔

فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹل نے اشفاق کلب ٹل کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 46 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔مہمان خصوصی کرنل نوید عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر اُس بندے کا ہے جو سبز شناختی کارڈ کے مالک ہے، ہمیں ہر سطح پر اپنے پیارے ملک کیلئے سوچنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اِن صحت مندانہ ایونٹس کا مقصد نئی نسل کو غیراخلاقی عادتوں سے چھٹکارا دلاکر ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کے ساتھ علم کی روشنی سے اپنے آپ کو منور رکھنا ہے تب ہی ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر آئے ہوئے تماشائیوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے رنر اور ونر ٹیم میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں