ہزارہ زرعی تحقیقی سٹیشن ایبٹ آباد کے تحت محکمہ ریسرچ آئوٹ ریچ کے تعاون سے پنیاں سنٹر میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ہزارہ زرعی تحقیقی سٹیشن ایبٹ آباد کے تحت محکمہ ریسرچ آئوٹ ریچ کے تعاون سے پنیاں سنٹر ہری پور میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں ہری پور سے تعلق رکھنے والے نرسری مالکان اور اس شعبہ سے منسلک لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اختر نواز ڈائریکٹر ہزارہ ایگری کلچر و ریسرچ سنٹر مبشر جدون سینئر ریسرچ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر مسعود جان، سینئر ڈائریکٹر آئوٹ ریچ پشاور، ان کی ٹیم ہری پور پنیاں مرکز کے انچارج مظہر خان شاہ و دیگر افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تربیتی پروگرام میں اختر نواز خان و مبشرجدون نے تصدیق شدہ بیج، پودے، صحیح نسل اور اعلیٰ اقسام پیدا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی و جدید آلات کے استعمال پر آگاہی و شعور پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ ہری پور و ہزارہ ڈویژن میں اعلیٰ کوالٹی کے باغات لگانے کیلئے ادارہ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن سے منظور شدہ اقسام کی کاشت کو ممکن بنایا جا سکے، اس مقصد کیلئے ہری پور کے لوگوں کیلئے فروٹ جرمز پلازمہ یونٹ پنیاں ہری پور میں قائم ہے جس سے نرسری والے استفادہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام میں بیماریوں سے بچائو، صحیح نسل اور بیج و پودے کی افادیت وغیرہ پر بھی شرکاء کو مکمل بریفنگ دی گئی اور پروگرام کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں