ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی مون سون شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

منگل 20 اگست 2019 14:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی مون سون شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر مختلف محکموں اور دفاتر میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات ک مطابق ملک بھر کی طرح ضلع ہری پور میں بھی مون سون شجر کاری مہم زور وشور سے شروع کر دی گئی ہے، اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے علاوہ دفاتروں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل غازی میں اسسٹنٹ کمشنر بابر خان تنولی نے ٹی ایم اے کے افسران کے ہمراہ شجر کاری مہم کے موقع پر ٹی ایم اے غازی میں پودے لگائے، اسی طرح تحصیل خانپور میں رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان، اسسٹنٹ کمشنر خانپور گل بانو بی بی نے مختلف محکموں کے سربراہان کے ہمراہ شجرکاری کی جبکہ ہری پور ڈسٹرک سیکرٹریٹ میں ڈی ای او ایجوکیشن عمر خان کنڈی اور دیگر افسران نے شجر کاری کی۔ پنیاں کے مقام پر محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر قاضی نثار احمد نے عملہ کے ہمراہ شجرکاری مہم کے موقع پر پودے لگانے کے ساتھ پودوں کی تقسیم بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں