حطار انڈسٹریل اسٹیٹ صوبہ کا سب سے بڑا انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، اس کی ترقی کیلئے اپرینٹس شپ پروگرام انتہائی ضروری ہے

نیفٹک خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فہیم کا سرکاری اور برٹش آپرینٹس پروگرام کی اکائی اجلاس سے خطاب

بدھ 17 اپریل 2019 14:11

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ صوبہ کا سب سے بڑا انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، اس کی ترقی کیلئے اپرینٹس شپ پروگرام انتہائی ضروری ہے
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) نیفٹک خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فہیم نے کہا ہے کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، اس انڈسٹری کی ترقی کیلئے پاکستان کا آپرینٹس شپ پروگرام انتہائی ضروری ہے، اس سے آپ کے پروڈس اجاگر ہوں گے، فیڈرل ایریا اس سکیم کو پروموٹ کر رہا ہے۔

وہ گذشتہ روز چیئرمین ایچ آئی اے ملک عاشق اعوان کی زیر صدارت سرکاری اور برٹش اپرینٹس پروگرام کی اکائی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حطار انڈسٹری کے صنعت کاروں کو ایک موقع دیتے ہیں کہ آپ اپنی ضروریات کے مطابق قانون بنانے سے پہلے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کریں، ورکرز بھی اپنی مرضی کے لئے جا سکتے ہیں، ہم ہمیشہ کی طرح آپ کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر محمد فہیم نے کہا کہ صنعت کاروں کے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت ہر صوبہ خود مختار ہو گیا ہے۔ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ ہمیں سوچنے کا وقت دیا جائے، وہ سمجھتے ہیں کہ صنعت کاروں کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے، میٹنگ کا ایجنڈا ڈونر کا ہوتا ہے جبکہ اسٹیٹ ہولڈر بے اختیار رہتا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں