تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی، حنیفہ جدون

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:37

ْہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہزارہ ڈویژن کی نومنتخب نائب صدر حنیفہ جدون نے کہا ہے کہ وہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک تحریری بیان انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ہزارہ ڈویژن کے الیکشن بخوبی انجام پا گئے ہیں جس میں انہیں بلامقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، ممبران نے مختلف جگہ پر گائوں میں اور گھروں میں جا کر لوگوں کو کاروبار بڑھانے اور آگے بڑھنے کے بارے میں بہت سی تربیتی ورکشاپ کی ہیں، عورتوں کو کاروبار بڑھانے اور کامیابی کی طرف بڑھنے کا راستہ دکھایا گیا، تعلیم، صحت، دستکاری، پودوں کے کاروبار کو بڑھانے کی مختلف تربیت فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاء الله ہم نے پہلیبھی کوشش کی ہے اب پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کوشش کریں گے، جو ذمہ داریاں انہیں سونپی گئی ہیں اور برداری نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پور ا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں