ٹیچرز ٹریننگ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں شرکت نہ کر سکنے والے طلباء فوری رابطہ کریں، ترجمان اوپن یونیورسٹی

پیر 13 اگست 2018 11:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں یکم اگست سے مختلف کیٹیگریز کی ورکشاپ جاری ہیں۔ ٹیچرز ٹریننگ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی ورکشاپ ہزارہ ریجن میں 7 اگست سے شروع ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس ایبٹ آباد کی پریس ریلیز کے مطابق ٹیچرز ٹریننگ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے وہ طلباء و طالبات جن کو بروقت لیٹر موصول نہیں ہوئے یا کسی وجہ سے وہ ورکشاپ میں شرکت نہیں کر سکے، فوری ریجنل آفس ایبٹ آباد سے فون نمبر 0992-390927 یا 0992-390925 پر رابطہ کریں۔

پریس ریلیز کے مطابق ورکشاپ میں شرکت نہ کرنے والے طلباء و طالبات کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں ورکشاپ انتہائی لازمی ہیں، اس کے بغیر کوئی سرٹیفکیٹ یا ڈگری جاری نہیں کی جائے گی لہذا تمام طلباء و طالبات ورکشاپ میں حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں