ایس ڈی او محکمہ تعلیم ہری پور نے 33 پرائمری اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 16 اکتوبر 2018 12:08

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایس ڈی او محکمہ تعلیم ہری پور نے 33 پرائمری اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبادلوں سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہو گی اور تعلیمی عمل میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر ہری پور اختر خان جدون کے دفتر سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور کی منظوری سے 33 پرائمری اساتذہ کے مختلف سکولوں میں تبادلہ کے آرڈر کر دیئے گئے ہیں، اساتذہ کی طرف سے ریٹائرمنٹ کی درخواستوں میں تیزی آنے کی وجہ سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا تھا جس سے تعلیمی عمل متاثر ہو رہا تھا۔

گذشتہ ماہ مذکورہ ٹرانسفر آرڈر ہونے کے بعد ڈی ای او ہری پور کی طرف سے بوجہ روک دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے مذکورہ آرڈر روکنے کا آرڈر واپس لے لیا تھا جس کے بعد گذشتہ روڈ ٹرانسفر آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسفر آرڈر سے ان اساتذہ کے نام نکال دیئے ہیں جن کے آرڈر متنازعہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں