یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے آکسفورڈ پبلک سکول ہری پور میں تقریب کا اہتمام

منگل 16 اکتوبر 2018 23:28

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے آکسفورڈ پبلک سکول ہری پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ ہائے جات کی طالبات اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکم سوسائٹی کی رضا کاروں نے طلبہ و طالبات کو قیام امن، احترامِ انسانیت اور سماجی ہم آہنگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور انہی عنوانات کے تحت ڈرائنگ کا مقابلہ بھی کروایا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھی طلبہ و طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ تقریب کے حوالہ سے چیئرمین سپیکم اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے کہا کہ یہ تقریب سپیکم کی کاوشوں میں انتہائی اہم قدم تھا کیونکہ پہلی مرتبہ کسی بھی سپیکم کی تقریب میں انہوں نے خود شرکت نہیں کی بلکہ سپیکم کی رضاکاروں نے خود اس تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر مھیمن نے کہا کہ یہ وہ اصل کامیابی ہے اور یہی سپیکم کا مشن ہے کہ معاشرے کو ایسے تعلیم یافتہ افراد دیئے جائیں جو ذمہ دار اور باشعور ہیں اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنے حصہ کا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں