ہری پور کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے آگاہی مہم اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 12:59

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ہری پور کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے آگاہی مہم اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ قدرتی آفات کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطا بق ایمرجنسی آفیسر ہری پور امجد خان نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خان کی جانب سے عوام تک ریسکیو 1122 کی بین الاقومی طرز کی مفت سہولیات کی فراہمی کی ہدایات پر ہری پور کے محکمہ تعلیم کے تعاون سے آگاہی مہم اور فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بیگم نسیم ولی خان پھرہالہ میں کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ اور کسی بھی قدرتی آفات کے دوران ہونے والے نقصانات سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے دن رات تیار رہتے ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے لمحوں میں پہنچ جاتے ہیں، آگاہی کا بنیادی مقصد عوام کو ریسکیو سروس سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔ عوام الناس کو ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی جانب سے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے آٓگاہی مہم کے سلسلہ کو سراہتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں