کوٹلی نہر گورنمنٹ پرائمری سکول آہل حطار میں داخلہ مہم 2019ء کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کوٹلی نہر گورنمنٹ پرائمری سکول آہل حطار میں داخلہ مہم 2019ء کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور کوٹلی نہر گورنمنٹ پرائمری سکول آہل میں داخلہ مہم 2019ء کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ای او عمر خان کنڈی، ایس ڈی ای او چوہدری نذیر، ایس ڈی ای او پھرہالہ سرکل ذوالفقاراحمد، ا ے ڈی ای او اسٹیبلشمنٹ سرفراز خان، پی آر پی کے فرحت نواز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ظہیر اختر، قمر حیات خان و ویگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر داخلہ مہم میں مزید تیزی لانے اور سکولوں سے باہر بیٹھے بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے زور دیا گیا۔ داخلہ مہم کے پروگرام کا انعقاد سکول انتظامیہ اور پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی طرف سے سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں