تعلیم کی اہمیت سے انکار کسی بھی دور میں نہیں کیا گیا ، امن کا حقیقی دشمن جہالت ہے، ڈاکٹر مہیمن

پیر 20 مئی 2019 14:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت سے انکار کسی بھی دور میں نہیں کیا گیا ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی معاشرے میں امن و امان، عدل و انصاف اور ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، امن کیلئے بنیادی شرط لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستگی ہے، امن کا حقیقی دُشمن جہالت ہے جس معاشرے میں لوگوں کو ان کے صحیح مقام، فرائض اور حقوق کا علم نہ ہو وہ معاشرہ صحیح معنوں میں معاشرہ رہتا ہی نہیں، دُنیا کے جن ممالک نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ان ممالک میں اگرچہ آزادی ہم سے بعد میں حاصل کی لیکن معاشی، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور جدید سائنسی طریقہ میں ہم سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں طلبہ کی کردار سازی کے عنوان کے تحت منعقدہ تقریب سے کرتے ہوئے کیا جس میںطلبہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مھیمن نے مزید کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام کئی مسائل سے دوچار ہے، سکولوں میں وسائل کی کمی ہے، محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے اندر مثبت سمت کا فقدان ہے اور تعلیمی اداروں میں سیاست بازی جامع اور بامقصد تعلیم کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اس کے علاوہ اساتذہ کی جانب سے بچوں کو پڑھانے کیلئے آمرانہ رویہ بچوں کے سیکھنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے بچے اپنی تعلیم مکمل بھی نہیں کر پاتے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں