ہری پور یونیورسٹی نے مختلف علاقوں میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ہری پور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری اینڈ وائلڈ لائف نے مختلف علاقوں میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ شجر کاری مہم میں یونیورسٹی سٹوڈنٹ سمیت فورسٹری ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر احمد حسین نے طلباء و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے جس طرح موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ان تبدیلوں کا انسانوں پر بھی بہت گہرا اثر پڑھ رہا ہے، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہر شخص کو اپنے حصہ کا درخت ضرور لگائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر درخت لگانے میں سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں