خیبر پختونخوا حکومت اعلیٰ تعلیم پر توجہ دے رہی ہے، 113 کالجز میں بی ایس پروگرام چل رہا ہے، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن

ہفتہ 29 فروری 2020 11:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا پروفیسر عبدالوہاب خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اعلیٰ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، 255 کالجز میں سے 113 میں بی ایس پروگرام چل رہا ہے جن میں 80 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، سٹاف اور بلڈنگز کی کمی کی وجہ سے اس حوالہ سے کچھ مسائل کا سامنا بھی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں ملک اشفاق کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پروگرام کے سٹاف اور انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے اس وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اب فنڈز ملنے کی وجہ سے یہ مسائل کم ہوں گے، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ فنانس کو ایس این ای بھیجی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں