معروف ماہر تعلیم معظم خان کو ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

پیر 21 اگست 2017 16:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) معروف ماہر تعلیم سابق اسسٹنٹ کنٹرولر ایبٹ آباد بورڈ معظم خان کو ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔ محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ڈائریکٹر سید بشیر حسین شاہ، پرنسپل رائٹ کالج محمد فاروق، صدر ایس ایس محمد رضوان، چیئرمین آل ایمپلائز حاجی ایوب، پرنسپل جہانگیر خان، چیف پیٹرن ایس ایس اے سکندر خان، سیکرٹری جنرل ایس ایس سید عباس، ایس ڈی او چوہدری نذیر، ابو فریدون کا معظم خان کی تعیناتی پر صوبائی حکومت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ماہرین تعلیم نے موصوف کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معظم خان ایک منجھے ہوئے تجربہ کار ماہر تعلیم ہیں، ان کی محکمہ کیلئے بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے انہیں ٹیکس بک بورڈ پشاور میں اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ معظم خان نے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ ایبٹ آباد میں بطور اسسٹنٹ کنٹرولر انتہائی جانفشانی اور دیانتداری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دی ہیں، امید کی جاتی ہیں کہ وہ آئندہ بھی محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختونخوا کی ترقی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں