این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز نے مستقل نہ کرنے پر 29 اکتو بر کو بنی گالہ کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 15:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز نے مستقل نہ کرنے پر 29 اکتو بر کو بنی گالہ کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔این ٹی ایس کوالیفائیڈ ٹیچرز کا ایک ہنگامی اجلاس آل این ٹی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر احسان خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 29 اکتوبر کو ہونے والے بنی گالا دھرنے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام کیڈرز کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت نے 28 اکتوبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے اور ہمیں مستقل نہ کیا تو 29 اکتوبر کے دھرنے میں ہری پورسے بہت بڑے قافلے کے ساتھ شرکت کریں گے۔ تمام این ٹی ایس اساتذہ نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ 29 اکتوبر کو اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلیں گے۔ آخر میں اساتذہ نے صوبائی کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں