غازی، سری کوٹ سڑک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضلع ناظم ہری پور شدید زخمی ہو گئے

اتوار 17 دسمبر 2017 13:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) غازی، سری کوٹ سڑک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضلع ناظم ہری پور قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے، نامعلوم حملہ آوار رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، ضلع ناظم کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات مطابق گذشتہ روز شام کے وقت ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام ہری پور سے واپس اپنے گائوں غازی آ رہے تھے کہ سری کوٹ۔

(جاری ہے)

غازی سڑک پر شینکی سٹاف کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ضلع ناظم عادل اسلام بازو میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تاہم اس دوران ان کے ساتھ موجود گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ ضلع ناظم کی گاڑی پر 7 کے قریب گولیاں ماری گئی ہیں۔ فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد رات کی تاریکی میں پہاڑی علاقہ میں فرار ہو گئے۔ ضلع ناظم کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی غازی تھانہ کے ایس ایچ او بابر تنولی پولیس نفری، رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان، ناظمین و مقامی افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں