سوشل میڈیا کے ذریعہ کرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، شہریوں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم قاری محمد طاہر محمود نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ کرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، شہریوں کو چاہئے کہ وہ اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، سوشل میڈیا کے ذریعہ اگر ہم ان مسائل کو اجاگر کرے جس سے شہریوں کو ریلیف مل سکے تو یہ عبادت ہو گی، اس وقت درجنوں ملزمان پر سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ایسے لوگ کسی رعایت کے حق نہیں ہوتے جو سوشل میڈیا کے ذریعہ شہریوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے 26 اضلاع میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر میرٹ کی بنیادوں پر مقدمات درج کر رہی ہے، سائبر کرائم کے تحت ترمیم میں قانون سازی کی بدولت تمام شہریوں کو سائبر کرائم کے قواعد و ضوابط سے آگاہی دی جا چکی ہے، اس کے باوجود اگر کوئی شہری سوشل میڈیا کو منفی کاموں کیلئے استعمال کرے گا تو یہ سائبر کرائم میں آتا ہے اور ایسے پیشہ ور ملزموں کے خلاف ایف آئی اے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ تمام ثبوتوں کے ساتھ مقدمات درج کر رہی ہے، اس میں کسی سیاسی اثر و رسوخ یا سفارش کا خیال نہیں رکھا جاتا، ملزموں کو سزا دینا ہی ایف آئی اے محکمہ کا نصب العین ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں