کلاس فور ملازمین کی پروموشن کیلئے ہونے والا ٹیسٹ ملتوی ، ٹیسٹ و انٹرویو ’کل‘ ہو گا

جمعرات 16 اگست 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کلاس فور ملازمین کی پروموشن کے لئے ہونے والا ٹیسٹ ملتوی ہو گیا، ٹیسٹ و انٹرویو ’کل‘ ہفتہ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ کلاس فور ملازمین کی پروموشن کے لئے منعقد ہونے والا ٹیسٹ ملتوی ہو گیا ہے جو اب 18 اگست 2018ء بروز ہفتہ دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع ہری پور میں ہو گا۔ ضلع بھرکے گورنمنٹ گرلز سکولوں اور دفاتر سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام درجہ چہارم ملازمین جو 6 دسمبر 2009ء یا اس سے پہلے بھرتی ہوئے ہیں وہ جونیئر کلرک کی پوسٹ کے لئے 18 اگست 2018ء بروز ہفتہ کو ٹیسٹ میں شرکت کریں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں