اُردو پوائنٹ پاکستان ہری پورہری پور کی خبریںکھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے بجٹ کا 20 فیصد کھیلوں کے سامان ..

کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے بجٹ کا 20 فیصد کھیلوں کے سامان کیلئے مختص کریں گے، عبدالصبور یوسفی

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) نیبرہڈ کونسل سٹی ون کے ناظم عبدالصبور یوسفی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے آنے والے بجٹ کی 20 فیصد رقم کھیلوں کے سامان کے لئے مختص کریں گے اور پوری این سی کے کھلاڑیوں کو ضرورت کے مطابق سپورٹس کا سامان فراہم کیا جائے گا، اس حوالہ سے آنے والی میٹنگ میں ممبران کو اعتما د میں لیا جائے گا تاکہ علاقہ میں کھیلوں کے فروغ میں اضافہ کیا جا سکے۔

وہ یہاں محلہ کھوہ و آصف آباد کے نوجوانوں سے کھیلوں کے فروغ اور درپیش مسائل کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا آنے والا مستقبل ہیں اور انہیں منفی سرگرمیوں سے دور کرنے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو سکے، ہم نے انتہائی قلیل مدت کے دوران عوام کو درپیش مسائل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں اور آنے والے بجٹ میں رہ جانے والے ترقیاتی کاموں اور سکیموں کو بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر وقاص احمد وکی، عمیر علی، زاہد اقبال، وقار عرف وکی، عبدالخئی لالہ، عمر احسن، حسنین امین سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے علاقہ میں جاری کھیلوں اور درپیش مسائل کے حوالہ سے نشاندہی بھی کی جس پر ناظم عبدالصبور یوسفی نے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ہری پور شہر کی مزید خبریں