ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

بدھ 19 ستمبر 2018 02:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکیوں اور ڈرموں وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہری پور نے ضلع میں بڑھتی ہوئی ڈینگی کی وباء پر کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں تمام سکول، مساجد، بس سٹاپ، ٹائر شاپس وغیرہ پر دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ہدایت کی ہے کہ وہ پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکیوں، ڈرموں اور جن جگہوں پر پانی جمع ہوتا ہے، کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کی روک تھام ہو سکے اور عوام کو ڈینگی بخار سے بچایا جا سکے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں