ڈھینڈہ میں بجلی کی فوری بحالی پر اہلیان علاقہ کا وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو خراج تحسین

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈھینڈہ میں بجلی کی فوری بحالی پر اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا ہے۔ پیر اور منگل کی شب آسمانی بجلی گرنے سے دو ٹرانسفارمر جل گئے تھے جس کی وجہ سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔ عمر ایوب خان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واپڈا حکام کو بجلی کی فوری بحالی کے احکامات جاری کئے جس پر ڈھینڈہ میں ایک نیا ٹرانسفارمر اور ایک ٹرانسفارمر مرمتی کے بعد نصب کر کے بجلی بحال کر دی جس پر معززین علاقہ ملک سرور، ملک عبدالوحید خان، نزاکت ٹھیکیدار، حافظ ابراہیم، اختر نواز خان، عبدالمجید، ارشاد خان، خانزادہ عرف کالا، بابر، دائود، سید عبدالغالب شاہ، سید ناصر شاہ، عبدالوحید شاہ، منیم خان، ناظم ڈھینڈہ حاجی عبدالواحد، سابق ناظم ملک خورشید، نائب ناظم رضا محمد خان، یوتھ کونسلر نوید اختر، کسان کونسلر عتیق و دیگر نے عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس ڈی او ندیم اور واپڈا اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے عمر ایوب خان سے درخواست کی کہ ڈھینڈہ گائوں میں بجلی مسائل کے خاتمہ کیلئے دو مزید نئے ٹرانسفارمر فراہم کئے جائیں تاکہ موجودہ ٹرانسفارموں پر بجلی کے لوڈ کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں