ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ ہری پور زون کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ ہری پور زون کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ پریس سیکٹری عماد اعجاز کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین ہری پور میں ہری پور زون کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ تقریب میں ضلعی سکولز ٹورنامنٹ کے جنرل سیکٹری ڈاکٹر تیمور خان، زونل سیکٹری ہریپور زون جمیل خان اور پرنسیپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین ہری پور آصف خان اور ہری پور زون میں شامل سکولز کے بچوں اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر تیمور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زونل سیکرٹری ہری پور جمیل خان نے گذشتہ سال بھی بہت اچھے طریقہ سے تمام انتظامات کئے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور امسال بھی اسی طرح اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسی طرح آصف خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ہری پور اور ان کی ٹیم عمران جیلانی اور اجمل خان و دیگر سٹاف دن رات محنت کر کے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں