ہری پور میں ٹی ایم اے کے کرایہ دارتاجروں کا کرایہ کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کریں گے، یوسف ایوب خان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر ہری پوراور دیگر متعلقہ حکام کو کرایہ داران ٹی ایم اے ہری پورکے کرایہ کا تنازعہ بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے کی طرف سے گذشتہ سال مارکیٹ ریٹس لانے کے لیے تحصیل کونسل ہری پوراور کرایہ داران ٹی ایم اے کے نمائندگان کے مابین طے معائدہ کی روشنی میں منظور ہونے والی تحصیل کونسل قرارداد پر عمل درآمد کروایاجائے گا۔

اپنی رہائش گاہ پر ٹی ایم اے کرایہ داران ہری پور کے صدرعبدالباسط کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف ایو ب خان نے کہا کہ وہ اور صوبائی وزیر اکبرایوب خان تاجر کرایہ داران نمائندوں کی موجودگی میں ٹی ایم اے کے متعلقہ ذمہ داران سے مل بیٹھ کر مثبت حل نکالیں گے ، کرایہ دار ٹی ایم اے تاجر سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں