تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، 10 پیداواری یونٹ بند، بجلی کی پیداوار 884 میگاواٹ رہ گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 00:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے جبکہ بجلی کی پیداوار 884 میگاواٹ رہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1481.85 فٹ پر آ گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 28800 اور اخراج 30000 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم کے 7 پیداواری یونٹس کام کر رہے ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 884 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پانی کی آمد و اخراج میں کمی کے باعث 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں