کھلابٹ پولیس نے قتل کے کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) کھلابٹ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شہباز نے چند روز قبل کوہستان کے رہائشی دوا خان کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ کھلابٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ سردار شکیل نے مخبر کی اطلاع پر پڈھانہ کے قریب چھاپہ کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو (آج) جمعرات کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں