ہری پور کے علاقہ نور پور میں غلطی سے پرانی ادویات استعمال کرنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق

بدھ 24 اکتوبر 2018 10:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) ہری پور کے علاقہ نور پور میں غلطی سے پرانی ادویات استعمال کرنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نور پور میں حبیب الرحمن کی 15 سالہ بیٹی مسماة (الف) نے بیماری سے بچائو کیلئے غلطی سے گھر میں پڑی ہوئی پرانی ادویات کھا لیں جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔

(جاری ہے)

لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زیادہ وقت گذرنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکی۔ وقوعہ کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی عمل میں لائی۔ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ٹائپ ہسپتال سرائے نعمت خان کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو قریبی ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں