سرائے صالح پولیس نے لیڈی پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ْ ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سرائے صالح پولیس نے لیڈی پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیڈٹ محمد صابر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح کیڈٹ چن زیب نے معہ لیڈی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ تھانہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران60 سے 70 گھروں کو چیک کیا گیا جس دوران تین کلو 250، تین عدد پستول 30 بور، 2 عدد بندوق 12 بور، ایک عدد رائفل 222 بور کلاشنکوف، ایک عدد ری پیٹر 12 بور، ایک پستول 9 ایم ایم اور مختلف بور کے 44 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

بعد ازاں تھانہ سرائے صالح میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او کیڈٹ چن زیب نے بتایا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں اور اپنے ارد گرد مشتبہ لوگوں کے حوالہ سے بروقت پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں