ہری پور میں ماہ ربیع الاول کے حوالہ سے تیاریاں جاری، جامعہ تعلیم الاسلام چھپڑہ میں جلوس کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ہری پور میں ماہ ربیع الاول کے حوالہ سے تیاریاں زور سے شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں جامعہ تعلیم الاسلام چھپڑہ میں جلوس کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو 25 نومبر کو صبح 9 بجے تا ظہر برآمد ہو گا۔ اس موقع پر معززین علاقہ اور علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کی گئی، راستوں کے حوالہ سے اور دیگر سیکورٹی کے حوالہ سے لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل ریحانہ کے گردونواح کے تمام گائوں جن میں چھپڑہ نوردی بر کوٹ پنڈ جمال خان کامل پور اور دیگر دعلاقوں سے ٹولیوں کی صورت میں جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوتے ہیں، ان تمام جلوس کے منتظمین کو بروقت مرکزی جلوس میں شامل ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔ جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع تعلیم الاسلام میں اختتام پذیر ہوتا ہے اور دعا لنگر کے بعد جلوس ختم ہو جاتا ہے۔ میٹنگ اور انتظامیہ کے اراکین نے جلوس کو بھرپور کامیاب کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جن میں علامہ بابر خان قادری، علامہ خالد محمود، علامہ مفتی ارشد، قاری واجد اور تحصیل ممبر ریحانہ رفیق خان اور ناظم وی سی ریحانہ میر داد اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں