ایڈیشنل اے سی ہری پور کا سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، 46 کنال قیمتی اراضی واگذار کروالی

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ایڈیشنل اے سی ہری پور نے ایری گیشن اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 25 ملین کی46 کنال قیمتی اراضی واگذار کروا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ نے ایڈیشنل اے سی ڈاکٹر عادلی ایوب کی سربراہی میں سرکاری اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جس میں محکمہ ریونیو اور ایری گیشن کے افسران بھی شامل تھے جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 46 کنال ایری گیشن اراضی واگذار کروا لی۔

آپریشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جس کے دوران مشینری کے ذریعہ چھ عمارتوں کو بھی مسمار کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واگذار کروائی گئی، سرکاری اراضی کی مارکیٹ قیمت تقریباً 25 ملین روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں