نئے ڈیمز کی تعمیر ملک کیلئے ناگریز ہو گئی ہے، نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، جنرل منیجر واٹر اینڈ پاور تربیلا ڈیم

پیر 12 نومبر 2018 14:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) جنرل منیجر واٹر اینڈ پاور تربیلا ڈیم محمد انصر ورائچ نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز کی تعمیر ملک کیلئے ناگریز ہو گئی ہے، نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، ڈیموں کی تعمیر سے خوشحالی آتی ہے اور ملک ترقی کرتا ہے، ملک کے روشن مستقبل کیلئے ڈیموں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وہ پیر کو واپڈا بوائز ہائی سکول مین کالونی تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں چیف انجینئر سول بدر الدین سولنگی، چیف انجینئر ٹی 5 سید کمال شاہ، سکول ہذا کے سابق پرنسپل محمد سرور اعوان، موجودہ پرنسپل سلیم خان کے علاوہ تربیلا ڈیم کے افسران، سکول ہذا کے طلباء، سابق طلباء، اساتذہ، والدین و صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے طلباء نے ملی نغمے اور ٹبیلو پیش کئے۔ جنرل منیجر محمد انصر ورائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کی ترقی اولین ترجیح ہے، تعلیم کے معیار کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، اساتذہ جذبہ و لگن سے بچوں کی تعلیم و تربیت کریں، واپڈا تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج اس تعلیمی ادارے سے جو طلباء تعلیم حاصل کر کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو ئے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ نئے ڈیمز کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کو ڈیمز کی افادیت سے آگاہ کریں اور نئے ڈیمز کی تعمیر میں بڑھ چڑھ حصہ لیں، ڈیمز کی وجہ سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی آتی ہے، آج آپ جس مقام پر ہیں وہ ڈیم ہی کی بدولت ممکن ہوا ہیں۔

انہوں نے گولڈن جوبلی کی شاندار تقریب کے انعقاد پر کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور سکول ہذا کے سابق پرنسپل محمد سرور اعوان کی کارکردگی پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں