ہری پور شہر شدید ہوائی فائرنگ و و آتش بازی، ہوائی فائرنگ پر پابندی کے اعلانات ہوائی فائر ثابت ہوئے

بدھ 14 نومبر 2018 16:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ہری پور شہر شدید ہوائی فائرنگ و آتش بازی سے گونج اٹھا، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، ہوائی فائرنگ پر پابندی کو یقینی بنانے کے اعلانات ہوائی فائر ثابت ہوئے، شہریوں نے ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ آتش بازی کیلئے بھی اجازت نامہ ضروری قرار دیدیا گیا ہے تاہم ہری پور میں اس حوالہ سے مختلف مواقع پر ہری پور میں اندھا دھند کھلم کھلا ہوائی فائرنگ اور شدید آتش بازی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جنہیں مقامی پولیس اتفاقیہ واقعہ قرار دیتے ہوئے افسران بالا کے نوٹس میں آنے پر کارروائی بھی کرتی ہے تاہم بعض اوقات یہ اتفاقیہ نہیں بلکہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہی یقینی ہو پاتا ہے۔

(جاری ہے)

نو تعینات ڈی پی او زاہد الله نے بھی اپنی تعیناتی کے بعد ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات کی تاہم گذشتہ روز نماز عشاء کے بعد شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کی آواز کافی دیر تک سنائی دیتی رہیں جبکہ آتش بازی کے بھی بھرپور مظاہرے کئے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اسے کسی ناخوشگوار واقعہ کا شاخسانہ قرار دیتے رہے۔ شہریوں نے ڈی پی او ہری پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں