اے اے سی کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، ناقص صفائی اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں پر جرمانے

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے سیکٹر نمبر2 سمیت کھلابٹ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے سویٹ بیکرز اور ہوٹل مالکان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے۔ غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کو اپنے قبضہ میں لے لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے شاندار کارروائیوں پر اہلیان عوام نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ہری پور عاصم عباسی نے کھلابٹ سیکٹر نمبر دو پکھرال چوک سمیت کھلابٹ کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بیکری، سویٹ، ہوٹل، تندور، فروٹ شاپ اور جنرل سٹور وں کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے بیشتر دکانوں سے ناقص صفائی، گندگی اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی فروخت کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کے کوائف اکھٹے کر کے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ کھلابٹ کے عوامی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کی اس اہم کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں