وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب غیر ملکی سرکاری دوروں کے باعث پبلک ڈے کے موقع پر موجود نہیں ہوں گے

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان غیر ملکی سرکاری دوروں کے باعث ہری پور اور غازی میں پبلک ڈے کے موقع پر موجود نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وزیر توانائی اگلے دورہ پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

غیر ملکی سرکاری دورہ کی مصروفیات کی وجہ سے وزیر توانائی عمر ایوب خان اس ہفتہ کو اپنے ہری پور اور اتوار کو تحصیل غازی آفس میں پبلک ڈے پر موجود نہیں ہوں گے تاہم ان کے سیکرٹریز اور سرکاری افسران کے علاوہ ان کا تمام سٹاف موجود ہو گا جو سائلین کے مسائل سنے گا اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں