ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور جعفر منصور عباسی نے تمام پیرنٹس ٹیچرز کونسلیں تحلیل کر دیں

جمعہ 16 نومبر 2018 12:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر منصور عباسی نے تمام پیرنٹس ٹیچرز کونسلز تحلیل کر دیں۔ پی ٹی سی کے الیکشن کیلئے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر منصور عباسی نے تمام پیرنٹس ٹیچرز کونسلیں تحلیل کر دی ہیں اور نئے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق 20 نومبر کو ضلع ہری پور کے تمام گرلز پرائمری سکولوں، 23 نومبر کو تمام گرلز ہائی اور ہائیر سیکنڈر ی سکولوں اور 24 نومبر کو تمام گرلز مڈل سکولوں میں پیرنٹس ٹیچرز کونسلوں کے الیکشن ہوں گے۔ تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی سی گائیڈ لائنز کے مطابق الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں اور سکول میں زیر تعلیم تمام بچوں کے والدین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں