ْنبی کریمؐ سے محبت کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونگے ، مولانا پروفیسر محبوب عالم

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

ہری پور۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مولانا پروفیسر محبوب عالم نے سالانہ محفل میلاد اور نعتیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریمؐ سے محبت کرنے والے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں گے، اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر مشکلات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حضرت مولانا غلام ربانی نے کہا کہ الله کی توحید اور حضرت محمد کی غلامی کے بغیر بخشش کسی صورت ممکن نہیں، الله نے اپنے پیارے حبیب کیلئے زمین، آسمان، چاند، ستارے، دن اور رات سب کچھ بنایا، اگر یہ سب کچھ ہے تو آمد مصطفیٰ کے صدقے میں ہے، محمد مصطفیٰ کی آمد سے الله تعالیٰ نے کفرکے دروازے توڑ ڈالے، آپ کی آمد سے جہالت ختم ہوئی اور دنیا روشنی سے منور ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں