آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائزکنفیڈریشن چارٹرآف ڈیمانڈکا مثبت ریسپانس نہ ملنے پر پرامن ریلیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

ہری پور۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائزکنفیڈریشن کے چیئرمین الحاج عبدالمناف خان نے حکومت کو8 رکنی چارٹرآف ڈیماندپیش کرتے ہوئے ملک بھر میں یکساں نصاب ونظام تعلیم کے نفاذکے علاوہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں ایڈہاک ریلیف کوضم کر کے نئے پے اسکیلوں کا اجرا ، ہائوس رینٹ مکانوں کے کرایہ جات کے مطابق مختص کرنے اورجملہ منجمدالائونسزکوبحال کرنے کا مطالبہ کیاہے اور26 دسمبرتک چارٹرآف ڈیمانڈکا مثبت ریسپانس نہ ملنے کی صورت میں 27دسمبرسے ملک بھرمیں پرامن ریلیوں کے انعقادکاشیڈول جاری کیاہے ۔

ہری پور میں میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے الحاج عبدالمناف خان نے کہاکہ ملک بھر کے تمام محکمہ جات اوراداروں کو ایڈہاک ازم،کنٹریکٹ پالیسی اورڈیلی ویجزسے پاک کر کے سروس اسٹرکچردیاجائے اورملک بھرکے غیرمستقل ملازمین کو مستقل کیاجائے،ٹاپ ٹین بیماریوں پرہیلتھ انشورنس کلیم دیاجائے ،انشورنس کی رقم ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دی جائے اوراسے حاصل کرنے کے لیے مرنے کی شرط کو ختم کیاجائے، دوران ملازمت وفات یاکسی پنشنرکی وفات کی صورت میں فیملی پنشن سوفیصددی جائے،سرکاری ملازمین کے بچوں کا ٹریننگ اورملازمتوں میں کوٹہ مختص کیاجائے اوردوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کواہلیت کی بنیادپرسروس دی جائے اورسکیل نمبر10تک ہی سروس دینے کی شرط کو ختم کیاجائے اورمیڈیکل چھٹی کی صورت میں تنخواہ کی بندش کوختم کیاجائے ۔

(جاری ہے)

الحاج عبدالمناف خان نے کہا کہ اگرحکومت نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے جائزمطالبات پر مبنی چارٹرآف ڈیمانڈ26دسمبرتک منظورنہ کیاتو27دسمبرکومردان میں جلسہ اورکمشنردفترتک ریلی سے ملک گیراحتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی اور3جنوری کوبنوں ،10جنوری کو راولپنڈی،17جنوری کو لاہور،24جنوری کو سکھر،26جنوری کو نصیرآباد،29جنوری کو کراچی،5فروری کو میرپورآزادکشمیراور20فروری کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے باہراحتجاجی مظاہرہ اور پرامن مارچ ہوگا ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں