پولیس لائن میں بینکوں کے سیکورٹی گارڈز کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 13 جنوری 2019 00:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) پولیس لائن میں بینکوں کے سیکورٹی گارڈز کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اسلحہ کے استعمال اور دہشت گردی جیسے حالات میں کسی ممکنہ حملہ کے دوران دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کی ہدایت پر ضلع ہری پور کے مختلف بینکوں پر تعینات سیکورٹی گارڈز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائن ہری پور میں کیا گیا جس میں تمام سیکورٹی گارڈوں کو اسلحہ کے استعمال اور دہشت گردی جیسے حالات میں کسی ممکنہ حملہ کے دوران دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت دی گئی۔

اس کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد صابر کی نگرانی میں ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز کی موجودگی میں فائرنگ پریکٹس بھی کارروائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں