ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے ہری پور میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کر دیا

ضلعی کمپلینٹ آفس کے مختص شدہ نمبر پر بلا خوف و خطر اپنی شکایات کیلئے ان دفاتر سے رجوع کر سکیں گے۔ ڈی پی او

اتوار 13 جنوری 2019 00:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے ڈی پی او آفس ہری پور میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کر دیا جس پر عوام بلاخوف و خطر اپنے مسائل کی شکایات کیلئے پولیس انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے خیبر پختونخوا کی ہر ڈسٹرکٹ میں کمپلین آفس قائم کئے جا رہے ہیں۔ شہری براہ راست، فون، میسج، فیکس اور ای میل کے ذریعہ شکایات کر سکیں گے۔

ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ شہریوں کے شکایات اور مسائل توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ ان کے ازالہ کیلئے فوری نتیجہ خیز کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپلینٹ سیل کا انچارج اے ایس پی قیس خان کو تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی کمپلینٹ آفس کا مختص شدہ نمبر پر عوام بلا خوف و خطر اپنی شکایات کے سلسلہ میں ان دفاتر سے رجوع کریں گے جہاں ان کے شکایات توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ ان کے ازالہ کیلئے فوری نتیجہ خیز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور یوں عوام کی جانب سے مختلف نوعیت کی شکایات کا حل اعلیٰ سطح پر فوری یقینی بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

پولیس ایکسس سروس کو انٹرنل اکائونٹیبلٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی آفیسر یہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پولیس ایکسس سروس اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور عوام نے اسی فورم سے اپنی شکایات بلا خوف و جھجک اور مختصر وقت میں حل کرنے پر سُکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس ضلعی کمپلینٹ آفیسر سے موبائل فون نمبر 03200007550، فیکس نمبر0995614714، لینڈ لائن نمبر 0995614713 اور ای میل [email protected] کے ذریعہ کسی بھی وقت اپنے شکایات و مسائل درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں