سی پیک کی وجہ سے جرمن سرمایہ کاروں سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، جرمن سفیر

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:45

سی پیک کی وجہ سے جرمن سرمایہ کاروں سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، جرمن سفیر
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ جرمن سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بڑی دلچسپی رکھتے ہیں، سی پیک کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں، فیکرٹریوں میں دوستانہ ماحول پیدا کر کے عوام کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔ وہ گذشتہ روز چیئرمین ایچ آئی اے ملک عاشق اعوان کے زیر صدارت اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام نے آہستہ آہستہ بڑی ترقی کی ہے، یہ ایک دن کا کام نہیں طویل مدت کا کام ہے، اس کیلئے محنت اور لگن کی ضرورت ہے، پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے بزنس کو زیادہ ترقی دے، پاکستان میں پلاسٹک کی آلودگی کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین طیب خان سواتی، قادر محمود، ضیاء الرحمن، فدا محمد خان، ریاض خٹک، مدثر حسین، قاصد احمد، قاضی قیصر، عمر خان، ملک قمر حیات سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مسائل کے متعلق بتایا جائے تاکہ اس کا حل نکالا جا سکے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں