ضلع بھر میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاریوں مجرموں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری

پیر 21 جنوری 2019 21:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ، مجرمان اشتہاریوں، مالک مکانات، سیکورٹی، لائوڈ سپیکر اور ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف تھانہ جات نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 13 کلو 840 گرام چرس، 510 گرام افیون، 330 بوتل شراب برآمد کر کے نائن سی (سی این ایس ای) اور 4 ای ایچ او/3 کے تحت مقدمات درج کئے۔

ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 بندوقیں، 13 عدد پستول اور مختلف بور کے 26 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

گولہ بارود کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1950 تیار شدہ گولے، 9 ہزار گرام گندھک پائوڈر، 10 ہزار گرم گن پائوڈر، 2500 گرام پوٹاشین پائوڈر برآمد کر کے مقدمہ درج ہوئے۔

مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار، مکانات کرایہ پر دینے اور ان کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر چار مالک مکانات کے خلاف 10 آر بی اے کے تحت مقدمات درج کر لئے، لائوڈ سپیکر پر پابندی کے باوجود بھی لائوڈ سپیکر کے استعمال پر چار مقدمات 4/3 لائوڈ سپیکر کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ سیکورٹی انتظامات درست نہ ہونے اور سی سی ٹی وی کیمریں نصب نہ ہونے پر 11 مقدمات 12 ایس وی ای پی کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود بھی شادی میں فائرنگ کرنے پر دو مقدمات ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت درج کئے گئے۔ انسدادی کارروائیوں کے دوران 151/10 میں 28 اور 109/54 میں 38 جبکہ 109/55 میں 22 افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں