تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ ناصرکیانی انتقال کر گئے

راجہ ناصر ہری پور ہزارہ کے ضلعی ناظم تھے، ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زیر علاج تھے، منگل کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2019 18:39

تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ ناصرکیانی انتقال کر گئے
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ ناصرکیانی انتقال کر گئے، راجہ ناصر ہری پور ہزارہ کے ضلعی ناظم تھے، ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زیر علاج تھے، منگل کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اپنے دیرینہ کارکن اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ہری پور ہزارہ کے ضلعی ناظم راجہ ناصرکیانی انتقال کر گئے ہیں۔ ہری پور ہزارہ سے گزشتہ ماہ منتخب ہونے والے ضلع ناظم پی ٹی آئی رہنما راجہ ناصرکیانی منگل کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ راجہ ناصر کیانی کو سابق ضلع ناظم عادل اسلام کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ضلع ناظم کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

راجہ ناصر بھاری اکثریت سے ضلعی ناظم منتخب ہوئے تھے۔ ضلع ناظم منتخب ہونے کے کچھ ہی دن بعد پشاور جاتے ہوئے گاڑی کے الٹ جانے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ راجہ ناصر نے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے کے بعد کچھ روز قبل ہی ڈسچارج ہو کر اپنی نظامت کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کی تھیں۔ تاہم اب منگل کے روز راجہ ناصر حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ راجہ ناصر کے انتقال پر تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں