ہری پور، پرائمری سکول نمبر 4 میں یوم والدین اور داخلہ مہم کی تقریب، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان مہمان خصوصی تھے

جمعرات اپریل 10:50

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 4 میں یوم والدین اور داخلہ مہم کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی سابق وزیر بلدیات و تحریک انصاف کے سینئر رہنما یوسف ایوب خان تھے۔ صدارت کے فرائض ڈی ای او عمر خان کنڈی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر ایس ڈی ای اوز اختر جدون، چوہدری محمد نذیر، اے ایس ڈی ای اوز ذو الفقار احمد، قیصر، قاضی عبدالله، صفت الله و دیگر بھی موجود تھے۔

سماجی شخصیات میں آصف جدون، اعجاز خان گجر، ممتاز خان، بچوں کے والدین اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے افسران نے تمام تر انتظامات کئے۔ یوسف ایوب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہائی کوالیفائیڈ سٹاف گورنمنٹ سکولوں میں تعینات کردیئے ہیں اور سکولوں کی بنیادی ضروریات بھی پوری کر دی ہے، عوام اپنے بچے سکولوں میں لائیں اور داخل کروائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے تعمیر شدہ کمروں کا افتتاح بھی کیا اور ایک بچہ کو داخل کر کے داخلہ مہم میں اپنا حصہ میں ڈالا۔ بعد ازاں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ہمارے خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور ہم ہری پور کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں، بہت جلد ہری پور میں ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ہری پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments