تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد و اخراج میں کمی کے باعث پیداواری یونٹ بند،بجلی کی پیداوار 480 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 20 اپریل 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد و اخراج میں کمی کے باعث 11 پیداواری یونٹ بند ہو گئے، بجلی کی پیداوار 480 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح معمولی اضافہ کے بعد لیول 1417.23 فٹ ہو گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد 39100 اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کی آمد و اخراج میں کمی کے باعث 11 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں اور صرف 6 یونٹس سے 480 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں