ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدالله خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس، نئی قیمتوں کے حوالہ سے فیصلے

ہفتہ 20 اپریل 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدالله خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان اے سی خان پور گل بانو، اے سی تحصیل غازی، یڈیشنل ایسی عدنان جمیل، تاجر رہنما آل ٹریڈرز کے صدر عبدالصبور قریشی، حاجی فخر عالم، فرحت نواز، محمود خان، کنزیومر کے نمائندوں اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں نئی قیمتوں کے حوالہ سے فیصلے کئے گئے۔ چاولوں کی قیمتوں میں کمی دودھ اور دھی کی قیمت میں 10 اور 5 روپے کا اضافہ ہوا، دالوں کی قیمتوں میں دو سے پا نچ روپے کا اضافہ جبکہ گوشت کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ کے ساتھ بڑا گوشت 320 اور چھوٹا گوشت 670 روپے میں فروخت ہو گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی، عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کو ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے، رمضان المبارک میں سستا بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں تاجروں کے علاوہ حطار انڈسٹریل سے مجاہد گھی کے جنرل منیجر عابد یوسف، لطیف گھی کے منیجر ضیاء اور شیزان کمپنی کے منیجر نے شرکت کر کے اپنے سستے سٹال لگانے کی یقین دہانی کروائی تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف مل سکے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں