راجہ ناصر کیانی میموریل جشن ہزارہ 2019ء کی افتتاحی تقریب، تقریب میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) راجہ ناصر کیانی میموریل جشن ہزارہ 2019ء کی افتتاحی تقریب کرٹس گرائونڈ ہری پور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب خان، چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان، سینئر رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان، ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف الله، ڈی پی او زاہد الله نے شرکت کی۔

تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جشن ہزارہ کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جن میں سکول کے بچوں کے ایم ٹی، پی ٹی شو، جمناسٹک، موٹر سائیکل کے کرتب، نمائشی نیزہ بازی، ہزارہ ڈانس اور ملی نغمے وغیرہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ بھی مختلف پروگرام تشکیل دیئے گئے جن میں بیل دوڑ، نیزہ بازی اور جانوروں کی نمائش وغیرہ شامل ہیں جو کھاد فیکٹری گرائونڈ میں منعقد ہوں گے جبکہ جشن ہزارہ کے سلسلہ میں خان پور میں اسسٹنٹ کمشنر خان پور کے زیر انتظام دو روزہ جشن بہاراں برائے خواتین کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں