ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے قلعہ ہرکشن گڑھ کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک کروڑ کی منظوری دیدی

ہفتہ اپریل 21:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے قلعہ ہرکشن گڑھ کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قلعہ ہرکشن گڑھ ایک تاریخی ورثہ ہے جسے بچانے کیلئے جدوجہد کرنے پر وقاص احمد وکی اور اس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنی سماجی خدمات اسی طرح جاری رکھیں گے، ٹرانسفر اور پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں، دوران سروس ہری پور، یہ کوشش کی کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بلاتفریق سب کوعزت دیں۔

ہری پورکے عوام نے بھرپور محبتوں اور عزت سے نوازا ہے جسے وہ عمر بھر نہیں بھلا سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر صدر پریس کلب ملک فیصل اقبال خان، چیئرمین ذاکر تنولی بھی موجود تھے جنہوں نے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کے ہر ممکن تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ہری پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments