نواحی علاقہ بیڑ حیل میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک شخص تربیلا جھیل میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 24 اپریل 2019 11:05

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) نواحی علاقہ بیڑ حیل میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ایک شخص تربیلا جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 کے مطابق نواحی علاقہ بیڑ حیل میں ایک شخص جھیل میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور نے اپنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کافی محنت کے بعد نعش کو جھیل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ نعش کی شناخت منان نامی شخص سے ہوئی جس کی عمر 52 سال اور تعلق ضلع مردان سے تھا۔ نعش پانی سے نکالنے کے بعد رشتہ داروں کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں