ہری پور میں انسداد پولیو مہم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افغان مہاجر کیمپ اور ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا

جمعرات 25 اپریل 2019 15:25

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح ضلع ہری پور میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیدالله شاہ نے افغان مہاجر کیمپ اور ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کو پولیو کو قطرے پلانے کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر افغان مشران کو یہ پیغام دیا کہ یہ بالکل محفوظ ویکسین ہے، پولیو مہم کے خلاف لوگوں میں منفی تاثر پھیلا کر مذموم عزائم کی تکمیل کی سازش کی گئی ہے، آپ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پا کر ان کی زندگی محفوظ بنائیں اور اپنے بچوں کو ساری زندگی کیلئے معذور ہونے سے بچا کر صحت مند اور تندرست معاشرہ کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر کریں۔

بیدالله شاہ نے افغان مہاجر کیمپ نمبر 15 اور 12 کے علاوہ سرائے گدائی وغیرہ میں بھی پولیو ٹیموں کے کیمپ بی ایچ یوز کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملہ کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں