خانپور پولیس نے ڈیم کے سپل وے پر پابندی کے باوجود نہانے والے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 18 مئی 2019 19:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) خانپور پولیس نے ڈیم کے سپل وے پر پابندی کے باوجود نہانے والے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، مقامی اور عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، پولیس نے رواں سال قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے ڈیم کے اطراف گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور پولیس کی بھاری نفری نے گذشتہ روز سپل وے کے پانی میں نہانے والے درجنوں نوجوانوں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا، کریک ڈائون کے دوران درجنوں نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے 22 سے زائد نوجوانوں جن کا تعلق راولپنڈی، اسلام آباد، واہ اور ٹیکسلا سے ہے، کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ نوجوانوں کے خلاف ڈیم اور سپل وے کے پانی میں نہانے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں